اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ ، آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 67 رنز سے شکست دے دی

کولمبو ( اے بی این نیوز   )ٹی 20 ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 67 رنز سے شکست دے دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کی اننگز میں مارکوس اسٹونس نے 29 گیندوں پر جارحانہ 45 رنز بنائے۔ میٹ رینشا اور جوش انگلس نے 37، 37 رنز کی قیمتی اننگز کھیلیں۔ کیمرون گرین نے 21 رنز بنائے جبکہ گلین میکسویل 9 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ صرف 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ کوپر کونولی 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 16.5 اوورز میں 115 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جارج ڈوک ریل نے 41 اور لورکن ٹکر نے 21 رنز بنائے، جبکہ کپتان پال اسٹرلنگ محض ایک رن کے ساتھ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے تباہ کن بولنگ کی، دونوں نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میتھیو کھونیمن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آئرلینڈ کی طرف سے مارک ادائر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جارج ڈوک ریل اور ہیری ٹیکٹر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں :بسنت کی تیاریاں عروج پر،اب بو کاٹا کا اگلا پڑائو کہاں ہو گا،تاریخوں کا اعلان، جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں