اہم خبریں

پی ٹی آئی کا کنٹینر تیار ، کسی بھی وقت بڑے احتجاج کا اعلان متوقع،جا نئے تفصیلات

چار سدہ ( اے بی این نیوز   ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے احتجاج کے لیے کنٹینر تیار کر لیا گیا ہے اور اس کا رخ کسی بھی وقت کسی بھی شہر کی جانب موڑا جا سکتا ہے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی، جس میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو دہشت گردی سے متعلق زمینی حقائق سے آگاہ کیا اور وفاق کے ذمے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

گزشتہ روز کور کمانڈر اور وزیر داخلہ کی موجودگی میں بھی دہشت گردی کا معاملہ اٹھایا گیا اور صوبے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شفیع جان نے ایک بار پھر کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے انہیں تشویش ہے اور احتجاجی حکمت عملی کے تحت کنٹینر تیار رکھا گیا ہے، جس کا رخ کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے معلومات تک رسائی کے حق سے متعلق ریگولیشنز جاری کر دیے ہیں، جن کا مقصد شفافیت اور عوامی معلومات تک رسائی کے نظام کو بہتر بنانا بتایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :سانحہ اسلام آباد، وزیر اعظم کا ترلائی کا دورہ،متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

متعلقہ خبریں