لاہور ( اے بی این نیوز ) رمضان المبارک سے قبل عوام کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت 13 سے 15 فروری تک جیلانی پارک لاہور میں رمضان بچت فیسٹیول کا انعقاد کرے گی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ اس فیسٹیول میں عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خورونوش فراہم کی جائیں گی تاکہ ہر گھرانہ رمضان کے آغاز سے قبل ریلیف حاصل کر سکے۔
فیسٹیول میں فوڈ سیفٹی اور کنزیومر پروٹیکشن کے تمام اٹیچ ڈیپارٹمنٹس حصہ لیں گے اور ہرقسم کی اشیائے ضروریہ کم از کم 20 فیصد سے زائد ڈسکاؤنٹ پر دستیاب ہوں گی۔ سیکرٹری فوڈ سیفٹی سلمی بٹ کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت اور سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے یہ قدم انتہائی اہم ہے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے تصدیق کی کہ اشیائے خورونوش کی کوالٹی برقرار رکھنے کے لیے ٹیمیں مسلسل نگرانی کریں گی اور تمام اسٹالز کی فراہمی اور قیمتوں کا باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا تاکہ صارفین محفوظ اور سستی اشیاء سے مستفید ہو سکیں۔
مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات ہو گئی















