اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے سابق فاٹا کو دوبارہ وفاق کے زیر انتظام لانے کی پیشکش کر دی ہے۔ یہ پیشکش قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خطاب کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت فاٹا کے حالات اور انتظامی معاملات سنبھالنے میں ناکام ہو چکی ہے تو وفاقی حکومت 28ویں آئینی ترمیم کے ذریعے فاٹا کو دوبارہ اپنے زیر انتظام لینے کے لیے بالکل تیار ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت فاٹا کے معاملات کو مؤثر انداز میں چلانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان، ترقیاتی کاموں اور گورننس کے مسائل اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ صوبائی انتظام فاٹا کے عوام کی ضروریات پوری نہیں کر پا رہا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت خود یہ سمجھتی ہے کہ وہ فاٹا کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہے تو وفاقی حکومت ایک بار پھر آئینی ترمیم لا کر فاٹا کو وفاقی حکومت کے زیر انتظام لانے کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق یہ پیشکش سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے نہیں بلکہ فاٹا کے عوام کے مفاد میں کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :دادو سے خبر غم،تین پولیس اہلکار شہید،جا نئے وجہ کیا بنی















