لاہور (اے بی این نیوز)لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے امتحان میں بائیومیٹرک حاضری کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ تعلیمی بورڈ کے مراسلے کے مطابق طلباء صرف اس صورت میں امتحان سینٹر میں داخل ہو سکیں گے جب ان کے دونوں انگوٹھوں کی ویریفکیشن مکمل ہو جائے۔ یہ فیصلہ لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے سکولز اور کالجز میں نافذ کیا جائے گا۔
مراسلات کے مطابق امتحانی مراکز کے پرنسپلز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طلباء کے بائیومیٹرک فنگر پرنٹس لیں اور امتحان سے قبل ان کی مکمل تصدیق کریں۔ بورڈ کے مطابق امتحانی مرکز میں داخلے سے پہلے طلباء کے دونوں انگوٹھوں کے پرنٹس چیک کیے جائیں گے تاکہ نقل اور کسی بھی غیر قانونی کارروائی کو روکا جا سکے۔
لاہور بورڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تعلیمی ادارے کا سربراہ بائیومیٹرک ڈیوائس کا انتظام کرے گا اور بائیومیٹرک ڈیٹا بورڈ کے سوفٹ ویئر پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ تمام طلباء کے دونوں انگوٹھوں کے بائیومیٹرک امپریشن لینا لازمی ہوں گے تاکہ امتحانات کے عمل کو شفاف اور محفوظ بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :ٹی 20 درلڈ کپ،پاکستان،بھارت میچ، برف پگھلنے کے امکا نات، چیئرمین پی سی بی کا بڑا بیان سامنے آگیا















