اہم خبریں

ایران میں نوبیل انعام یافتہ سماجی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو 6 سال قید

ایران(اے بی این نیوز)ایران کی ایک عدالت نے نوبیل امن انعام یافتہ سماجی کارکن نرگس محمدی کو 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ نرگس محمدی کے وکیل کا بتانا ہے کہ انہیں جرائم کے ارتکاب کے لیے اجتماع اور سہولت کاری کے الزام میں 6 سال قید کی سزا دی گئی ہے جبکہ ملک چھوڑنے پر 2 سال کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ عدالت نے انہیں پروپیگنڈا کے الزام میں مزید ڈیڑھ سال قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ دو سال کے لیے مشرقی صوبے جنوبی خراسان کے شہر خوسف میں جلاوطنی کا حکم بھی دیا گیا ہے، ایرانی قانون کے تحت مختلف مقدمات میں دی گئی سزائیں بیک وقت نافذ ہوتی ہیں۔ وکیل نے اُمید ظاہر کی ہے کہ نرگس محمدی کی خراب صحت کے پیش نظر انہیں علاج کے لیے عارضی طور پر ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے۔

53 سالہ نرگس محمدی گزشتہ 25 برسوں سے سزائے موت کے خلاف مہم اور خواتین کے لیے لازمی حجاب کے قانون پر تنقید کے باعث بار بار مقدمات کا سامنا کرتی رہی ہیں اور جیل بھی جاچکی ہیں۔ ایران میں سزائے موت کے خلاف ان کی مہم کے اعتراف میں نرگس محمدی کو 2023 میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ اس وقت وہ جیل میں تھیں اس لیے ان کی جانب سے یہ انعام ان کے بچوں نے وصول کیا تھا۔

مزید پڑھیں۔بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا معاملہ: آئی سی سی کی درخواست پر محسن نقوی نےوزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کر لیا

متعلقہ خبریں