اہم خبریں

بسنت میلہ لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی،مریم نواز کا اعلان،جا نئے تفصیلات

لاہور (اے بی این نیوز     )لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بسنت منانے کی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں محفوظ بسنت کے کامیاب انعقاد کے بعد صوبے کے دوسرے شہروں کے لیے بھی بسنت کی نوید سنا دی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بسنت کے موقع پر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اہلِ لاہور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے لاہور والوں نے حکومت کے اعتماد کی لاج رکھی، لاہور آج خوش ہے اور میں بھی بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں نے قواعد و ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کے تصور کو عملی طور پر اپنایا گیا۔ لوگوں نے کھابے کھائے، پتنگ بازی کی، پیچوں پر پیچ لڑائے گئے اور ہوا میں پتنگوں کی آنکھ مچولی جاری رہی، یہی بسنت کی اصل خوشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقررہ سائز اور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوعہ ڈور کے استعمال کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق بسنت منائی گئی۔

وزیراعلیٰ کے مطابق لاہور بھر میں دھاتی تار استعمال نہ ہونے کے باعث ٹرانسفارمر محفوظ رہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حفاظتی اقدامات مؤثر ثابت ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بسنت کے دوران لبرٹی، اندرون شہر سمیت تمام علاقوں میں 200 کلینک آن ویلز اور 21 فیلڈ ہسپتال متعین کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ سیف بسنت کا یہی تصور لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بسنت فیسٹیول کے آخری دن بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ذمہ داری کے ساتھ خوشیاں منائیں۔

مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کا ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان، اس ماہ کے آخر تک رقم ملے گی،جا نئے کون حقدار ہو گا

متعلقہ خبریں