دبئی (اے بی این نیوز )پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے حوالے سے تنازع میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو میچ کھیلنے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی، تاہم حتمی فیصلہ حکومت پاکستان ہی کرے گی۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کا اختیار حکومت پاکستان کے پاس ہے اور بورڈ اس فیصلے کی مکمل تعمیل کرے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خواجہ نے آئی سی سی بورڈ ممبران کے سامنے پاکستانی موقف پیش کرنے اور یقین دہانی کروائی کہ بورڈ حکومت کے فیصلے کی مکمل پاسداری کرے گا۔
مذاکرات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود تھے، جنہوں نے مذاکرات کے دوران سہولت اور ثالث کا کردار ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی کرکٹ حلقے اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا اثر صرف کھیل تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات اور عوامی جذبات پر بھی پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں :آئندہ دو روز کے دوران موسم کا احوال،جا نئے کہاں کہاں بارش اور برفباری ہو گی















