اہم خبریں

عوام نے آج مسلط شدہ ٹولے کو مسترد کر دیا،سہیل آفریدی

پشاور (اے بی این نیوز     )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا اور عوام نے اپنے مینڈیٹ پر “ڈاکہ ڈالنے والوں” کو واضح پیغام دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر تحریک میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دل سے احتجاج میں حصہ لیا۔ ان کے مطابق عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں عوام کی شرکت نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ مخالفین کے لیے خوفناک بھی ہے، کیونکہ آج قوم نے مسلط شدہ ٹولے اور انہیں اقتدار میں لانے والوں کو مسترد کر دیا۔ ان کے مطابق یہ احتجاج عوامی شعور اور قومی حاکمیت کا مظہر ہے، جس نے ملک میں سیاسی پیغام کو مضبوط کیا۔

سہیل آفریدی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، شٹر ڈاؤن، پہیہ جام ہڑتال، تحریک تحفظ آئین پاکستان، عمران خان، سیاسی احتجاج، عوامی شرکت، کامیاب ہڑتال، سیاسی جماعتیں، عوامی مینڈیٹ، پاکستان سیاسی خبریں، تازہ ترین خبریں، سوشل میڈیا بیان، سیاسی تجزیہ، خیبر پختونخوا نیوز

مزید پڑھیں :لندن سے بڑی خبر آگئی

متعلقہ خبریں