اٹک (اے بی این نیوز)اٹک کی تحصیل حضرو کےعلاقہ خگوانی میں گیس لیکج سے آگ لگنے اور مکان کی چھت گرنے سے نو افراد جھلس کرزخمی ہوگئے۔
گاؤں خگوانی میں گیس لیکج کےباعث اچانک دھماکہ ہوا،جس سے کمرےکی کچی چھت منہدم ہوگئی اور وہاں موجود 9 افراد زخمی ہو گئے،واقعے کے فوراً بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حضرو منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں 50 سال کا قدیر، 55 سال کا حبیب، 10 سال کا حامد، 23 سال کا ربیع اللہ، 45 سال کاطاہوس، 15 سال کا عبداللہ، 13 سال کا ذبیح اللہ، 13 سال کا محب اور 17 سال کا احسن شامل ہیں، زخمیوں میں کےپی کے سےآئے مہمان بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد خودکش حملے کے بعد امریکا کا پاکستان کیلئے نیا سکیورٹی الرٹ جاری















