اسلام آباد(اے بی این نیوز)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم شمالی /مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہلکی برفباری کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سردرہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اورمری میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش /برفباری ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: پٹن 11، کالام 08، بالاکوٹ 04، سیدو شریف 02، گلگت بلتستان: گوپس 05، استور 02، کشمیر: راولاکوٹ ،گڑھی دوپٹہ 03، مظفر آباد ( سٹی 03،ایئرپورٹ 02)، پنجاب: مری میں01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 11 ،کالام منفی08، مالم جبہ منفی05، استور، اسکردو منفی04، نتھیا گلی میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہا۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔دن کے اوقات میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان۔
ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گا۔
بارش اور برفباری کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے 8 سے 10 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، 9 سے 10 فروری کے دوران فیصل آباد ڈویژن میں بھی گھنے بادلوں سمیت بارش ہونے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے 19 اضلاع میں آج ہلکی بارش جبکہ چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
خیبرپختون خوا کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے منگل تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پشاور سمیت صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں آج رات سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی میں بھی مطلع ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار 8 جنوری 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت












