اہم خبریں

بیرسٹر گوہر اور عطا تارڑ آمنے سامنے ،معافی مانگنےکا مطالبہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کی شدید مذمت کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت یک آواز ہوکر دہشت گردی کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے، ایسے وقت میں وزیر اطلاعات کا بیان قوم کے اتحاد و یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں، ماتم کر رہے ہیں۔ قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ ہم ایسے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا تھا کہ ملک میں جو دہشت گردی لوٹی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے۔
مزید پڑھیں‌:حیدرآباد کی نئی پی ایس ایل ٹیم کا نام اور لوگو سامنے آ گیا

متعلقہ خبریں