لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں شامل حیدرآباد کی ٹیم کا نام سامنے آگیا۔
ہفتہ کو حیدرآباد میں پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کی نقاب کشائی کے لیے تقریب منعقد ہوئی جس میں حیدرآباد فرنچائز کا نام اور لوگو متعارف کرایا گیا۔
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کا نام ’حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین‘ رکھا گیا ہے۔
پی ایس ایل کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا لوگو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 8 کردی گئی ہے، حیدرآباد اور سیالکوٹ کو نئی فرنچائزز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور ہیں جنہوں نے یہ فرنچائز 175 کروڑ روپے میں خریدی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کی دوسری نئی ٹیم سیالکوٹ کو فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنے نام کیا تھا۔
مزید پڑھیں:باراتیوں کی گاڑی کا المناک ٹریفک حادثہ، جانی نقصان کی اطلاعات















