اہم خبریں

خوشخبری،قطر کی نئی ویزا اسکیم کا اعلان، جانیں اہم تفصیلات

دوحہ (اے بی این نیوز)خلیجی ریاست قطر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ماہر پیشہ ور افراد کو متوجہ کرنے کے لیے دس سالہ طویل المدتی ویزا اسکیم متعارف کرا دی ہے، جس سے پاکستانی شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

قطری حکام کے مطابق نئی ویزا اسکیم کے تحت منتخب افراد کو دس برس تک قیام کی اجازت دی جائے گی، جس کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ اس اقدام سے بیرون ملک کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو مالی استطاعت، پیشہ ورانہ مہارت اور متعلقہ تجربے کے حوالے سے مقررہ معیار پر پورا اترنا ہوگا، بصورت دیگر درخواست مسترد کر دی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام قطر کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد معیشت کو تیل اور گیس پر انحصار سے نکال کر دیگر شعبوں میں وسعت دینا ہے۔ اس طرح کی اسکیمیں عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ نئی صنعتوں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:مشہور اداکار دل کا دورہ پڑنے سےچل بسے

متعلقہ خبریں