اہم خبریں

وفاقی وزیر داخلہ کی شہیدکیپٹن عباس خان کے اہلخانہ سے تعزیت

لنڈی کوتل (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل پہنچ گئے جہاں انہوں نے شہید کیپٹن عباس خان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ مختصر دورے پر لنڈی کوتل پہنچے جہاں انہوں نے کندو خیل میں شہید کیپٹن عباس خان کی رہائش گاہ پر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) فرنٹیئر کور (ایف سی) نارتھ عمران تاج اور ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد اقبال بھی وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے شہید کے والد اور بھائیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن عباس خان کی قربانی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے اور وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں فراموش نہٰیں کی جائیں گی ۔

انہوں نے شہید کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ شہید کیپٹن عباس خان تین روز قبل وادی تیراہ میں ایک واقعے کے دوران ہیلی کاپٹر ڈرون سے فائر کیا گیا گولہ پھٹنے سے شہید ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں‌:’’شکریہ رانا صاحب۔۔۔ورنہ ہم بھارت کے خلاف کھیلنے کا سوچ ہی لیتے‘‘ سعید اجمل کی فہیم اشرف کی تعریف

متعلقہ خبریں