اہم خبریں

ایک طرف جنازے اٹھ رہے ہیں، دوسری طرف ڈھول باجوں کی گونج میں پتنگیں اڑائی جا رہی ہیں،سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) اسلام آباد میں ہونے والے دلخراش خودکش دھماکے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج وفاقی دارالحکومت میں ایک بہت بڑا سانحہ پیش آیا جس میں 31 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی المیہ ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم بطور قوم بے حسی کی اس حد تک گر چکے ہیں کہ جانور اور انسان کے فرق کو بھی بھول بیٹھے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک طرف معصوم لوگوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں، گھروں میں صف ماتم بچھی ہے اور دوسری طرف ڈھول باجوں کی گونج میں پتنگیں اڑائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کم از کم آج کے دن کی مناسبت اور سانحے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے احتجاج، سرگرمیاں اور تقریبات موخر نہیں کی جانی چاہئیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کے بعد پوری قوم کو یکجہتی، سنجیدگی اور افسوس کا اظہار کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوموں کی پہچان مشکل وقت میں ان کے رویوں سے ہوتی ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم کس سمت جا رہے ہیں اور کیا ہم واقعی ایک مہذب اور حساس معاشرہ رہ گئے ہیں۔ فیصل واوڈا کے مطابق معصوم جانوں کا ضیاع معمولی خبر نہیں بلکہ یہ لمحۂ فکریہ ہے جس پر ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں :سانحہ اسلام آباد، ہو شربا حقائق سامنے آگئے،واقعہ میں کون ملوث، جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں