اہم خبریں

سوناکشی انکل کہہ کر مخاطب کرتی تھی،اب نام سے پکارتی ہے،سلمان خان کا انکشاف

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)سپراسٹارسلمان خان نے کہا کہ سوناکشی سنہا انہیں ‘انکل’ کہہ کر مخاطب کیا کرتی تھی اب نام سے پکارتی ہے۔اس بات کا انکشاف سلمان نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اب اداکارہ مجھے کچھ بھی کہہ کر مخاطب نہیں کرتیں، یعنی سوناکشی اب بنا نام لیے ہی بات کر لیتی ہے، میں ہمیشہ ہی اس چیز پر غور کرتا ہوں کہ میرے ساتھ آنے والی ہیروئن اور میری عمر میں زیادہ فرق نہ ہو، یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے طویل عرصے تک کرینہ کپور کے ساتھ کام نہیں کیاانہوں نے کہا کہ میں نے جب پہلی بار سوناکشی کو دیکھا تو اس کی عمر 16 یا 17 برس تھی۔ واضح رہے سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں بھی میڈیا میں گردی کرتی رہی ہے جس وجہ دنوں کی وائرل تصویرتھی جس پر سلمان تو خاموش رہے لیکن سوناکشی نے بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی خبر پر جواب دیا جس میں دونوں کی شادی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔سوناکشی سنہا نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کیا آپ لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ اصل اور ایڈٹ شدہ تصویر میں فرق نہیں بتاسکتے؟’

متعلقہ خبریں