دہلی( اے بی این نیوز )بھارت کے دارالحکومت دہلی سے سامنے آنے والے اعداد و شمار نے شائننگ انڈیا کے سرکاری دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ معروف بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں روزانہ درجنوں افراد لاپتہ ہو رہے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور کم عمر بچوں کی ہے، جو مودی سرکار کے زیرِ انتظام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری 2026 کے پہلے صرف 15 دنوں میں دہلی سے مجموعی طور پر 807 افراد لاپتہ ہوئے۔ ان لاپتہ افراد میں 509 خواتین جبکہ 191 کم عمر بچے شامل ہیں، جو اس بات کی واضح عکاسی کرتا ہے کہ بھارتی دارالحکومت خواتین اور بچوں کے لیے ایک غیر محفوظ شہر بنتا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار صرف رپورٹ ہونے والے کیسز ہیں، اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق گزشتہ سال دہلی سے 24 ہزار 500 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے، جو اپنے آپ میں ایک تشویشناک ریکارڈ ہے۔ ان میں بڑی تعداد ایسی خواتین اور بچوں کی ہے جن کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ یہ صورتحال مودی حکومت کے اس بیانیے کے برعکس ہے جس میں بھارت کو خواتین کے لیے محفوظ ملک قرار دیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہلی میں خواتین کا اکیلے سفر کرنا یا بچوں کا بغیر نگرانی باہر نکلنا خطرے سے خالی نہیں رہا۔ بڑھتی ہوئی گمشدگیوں نے نہ صرف عوام میں خوف پیدا کر دیا ہے بلکہ شائننگ انڈیا کے حکومتی دعوؤں کی قلعی بھی کھول کر رکھ دی ہے۔
مزید پڑھیں :موسم میں تبدیلی کی پیشین گوئی،جا نئے تفصیلات















