اہم خبریں

موسم میں تبدیلی کی پیشین گوئی،جا نئے تفصیلات

کراچی (  اے بی این نیوز   )شہر قائد کراچی میں موسم کی صورتحال میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں دن کے اوقات میں موسم نسبتاً گرم جبکہ رات کے وقت خنکی کا احساس برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردیوں کا زور بتدریج کم ہو رہا ہے اور درجہ حرارت میں ہلکا سا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ دن کے اوقات میں سورج کی تمازت کے باعث موسم گرم محسوس ہوگا، تاہم رات اور صبح کے اوقات میں خنک ہوائیں موسم کو خوشگوار رکھیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم نہ زیادہ خشک ہے اور نہ ہی شدید مرطوب محسوس ہوگا۔

ہواؤں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں شمال مشرقی سمت سے چار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو متوازن رکھنے میں مدد دے رہی ہیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک کراچی میں یہی موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم دن اور رات کے درجہ حرارت میں فرق شہریوں کو واضح طور پر محسوس ہوگا۔

مزید پڑھیں :بلوچستان سے بڑی خبر آگئی

متعلقہ خبریں