اہم خبریں

پی ٹی آئی اجلاس، 8 فروری کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مشعل بردار ریلیوں کا اعلان

پشاور(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی، سیکیورٹی اور صوبائی صورتحال، بانی چیئرمین عمران خان کی صحت، بلوچستان میں دہشتگردی، قبائلی اضلاع کے مسائل اور 8 فروری کے احتجاج پر غور کیا گیا۔

اجلاس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی وزیر اعظم سے صوبے کے مسائل کے حل کے لیے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور وفاق سے مطالبہ کیا کہ بقایا جات فوری ادا کیے جائیں تاکہ عوامی مسائل حل کیے جا سکیں۔

8 فروری شٹر ڈاؤن اور احتجاج کی منصوبہ بندی
اجلاس نے 8 فروری کو پرامن شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو مؤثر بنانے کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ عوام اپنی دکانیں بند کر کے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور بعد از نماز مغرب مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی۔

سندھ اور پنجاب میں گرفتاریوں کی مذمت
اجلاس نے سندھ اور پنجاب میں پارٹی کارکنان کی گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کی، اور کہا کہ یہ اقدامات آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

مزید پڑھیں۔انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس گیند لگنے سے شدید زخمی

متعلقہ خبریں