اہم خبریں

کشمیری عوام اپنی خواہشات کےمطابق جلدآزادی کی صبح دیکھیں گے،فیلڈمارشل

مظفرآباد( اے بی این نیوز    )فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکامظفرآبادکادورہ،آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل کاتحریک آزادی کےشہداکوخراج عقیدت۔ فیلڈمارشل کی یادگارشہدائےجموں وکشمیر پرحاضری،پھول رکھے۔ فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکی سابق فوجیوں اورمعززین سےملاقات۔
مقبوضہ کشمیرکےعوام کیلئےپاکستان کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت کااعادہ۔ فیلڈمارشل نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کی جدوجہدکودبانےمیں ناکام رہے۔ کشمیری عوام اپنی خواہشات کےمطابق جلدآزادی کی صبح دیکھیں گے۔ فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکی کشمیرمیں تعینات بہادرسپوتوں کی تعریف۔
جوانوں کی غیرمتزلزل وابستگی،بلندحوصلے،پیشہ ورانہ مہارت اورجنگی تیاری کوسراہا۔ ہرسطح پرآپریشنل تیاریاں اورموثرہم آہنگی برقراررکھنےکی اہمیت پرزوردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکااگلےمورچوں کابھی دورہ۔
فیلڈمارشل کی فرنٹ لائن پرتعینات جوانوں سےملاقات۔ کسی بھی جارحیت کافوری اورمنہ توڑجواب دیاجائےگا۔ مسلح افواج ہرقسم کےخطرات کامقابلہ کرنےکیلئےمکمل طورپرتیارہیں۔ کورکمانڈرراولپنڈی نےفیلڈمارشل سیدعاصم منیرکااستقبال کیا۔

مزید پڑھیں :پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی میں پیچا پڑ گیا،کل فیصلہ ،کیا عمران خان کی تصاویر کی پتنگوں سے آسمان رنگیں ہو گا یا نہیں،جا نئے تفصیلی رپورٹ

متعلقہ خبریں