اسلام آباد (اے بی این نیوز ) رانا ثنا اللہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ملاقات طے ہے اگرچہ ملاقات کے وقت اور مقام کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم قائد حزب اختلاف کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہیں اور خود جا کر ملاقات کرنے پر بھی آمادہ ہیں انہوں نے واضح کیا کہ اس ملاقات کا 8 فروری کے کسی بھی احتجاج یا سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور نہ ہی اس حوالے سے بات چیت کی جائے گی رانا ثنا اللہ کے مطابق اگر 8 فروری سے پہلے ملاقات کرنے سے محمود اچکزئی کو سیاسی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوا تو ملاقات بعد میں بھی ہو سکتی ہے
ان کا کہنا تھا کہ باہمی اعتماد نہ بھی ہو تو بات چیت کے سوا کوئی راستہ نہیں رہتا انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے مذاکرات کی پیشکش پر یقیناً اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیا ہوگا رانا ثنا اللہ نے سوال اٹھایا کہ اکتوبر 2011 سے لے کر آج تک کون ہے جو بیٹھنے کو تیار نہیں رہا اور اس بات پر زور دیا کہ ماضی کو ایک طرف رکھ کر حال اور مستقبل کی بہتری کے لیے بات کرنا ناگزیر ہے ان کے مطابق 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے بعد اعتماد کے شدید بحران کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے
مزید پڑھیں :8 فروری کا احتجاج ہر صورت میں ہوگا ،پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنایا جائے گا، شفیع جان















