اسلام آباد ( اے بی این نیوز) اے بی این کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے واضح انداز میں کہا کہ تحریک انصاف کا 8 فروری کا احتجاج ہر صورت میں ہوگا اور اس دن پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنایا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں سڑکوں پر مظاہرے ہوں گے اور عوام بانی پی ٹی آئی کے ووٹ اور مینڈیٹ کی بحالی کے لیے نکلیں گے احتجاج میں خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبے شامل ہوں گے اور پارٹی قیادت نے مکمل منصوبہ بندی کر لی ہے شفیع جان کے مطابق عوامی ردعمل مظاہروں کی شدت میں اضافہ کر سکتا ہے تاہم تحریک انصاف عوام کو منظم اور پرامن احتجاج کی ہدایت دے رہی ہے
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو غیر مقبول قرار دینے کے بیانیے کو زمینی حقائق کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ جس لیڈر کے ایک ٹویٹ یا بیان سے حکومت اور نظام ہل جائے وہ غیر مقبول نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ احتجاج کی کال پر اگر پورا پاکستان بند ہو جائے تو یہ مقبولیت کی واضح علامت ہے اسمبلی فلور پر تصویر دکھانے پر بلیک آؤٹ کو خوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقاتیں بند کرنا سیاسی کمزوری کی علامت ہے شفیع جان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس نہ ایجنڈا ہے نہ ویژن اور فارم 47 کی حکومت کی معاشی کارکردگی صفر ہے ان کے مطابق پوری ریاست کا فوکس ایک ہی شخص پر ہونا ہی اصل مقبولیت ہے
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان کا جواب دینے اور 8 فروری کو کھلے میدان میں مقابلے کا اعلان کیا شفیع جان نے بتایا کہ این او سی لے کر مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت دی گئی اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی کارکردگی پر مناظرے کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خود مانتی ہے کہ خیبر پختونخوا کی آمدن بہتر ہوئی خسارے سے نکل کر صوبہ سرپلس میں آیا اور یونیورسٹیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 34 کر دی گئی آج اپوزیشن کے پاس کوئی مؤقف نہیں اور یہی سیاسی شعور کی جیت ہے ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا سیاسی اثر آج بھی قائم ہے اور عوامی شعور دباؤ سے ختم نہیں کیا جا سکتا
مزید پڑھیں :سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے















