پشاور ( اے بی این نیوز) ریڈیو پاکستان حملہ کیس کے ملزمان کی شناخت سے متعلق نادرا کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی شناخت ایف آر ایس سسٹم کے ذریعے کی گئی یو ایس بی میں موصول ہونے والی پانچ فولڈرز کی معلومات کے مطابق ان کے نام عامر چمکنی عرفان سلیم کامران سہیل آفریدی اور تیمور جھگڑا تھے ہر فولڈر کے ساتھ متعلقہ پروفائل پکچرز بھی موجود تھے ایف آر ایس کے ذریعے چہرے کی شناخت ان کے شناختی کارڈ نمبرز کے ساتھ میچ کی گئی ہے اس رپورٹ کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور کیس کے سلسلے میں شناختی عمل مزید مضبوط قرار دیا جا رہا ہے
مزید پڑھیں :یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کیلئے خوشخبری، معاوضہ پیکیج فراہم کر نے کا اعلان،معاہدہ طے،جا نئے تفصیلات















