اہم خبریں

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں24000روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5لاکھ 14ہزار362روپے ہو گئی

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 20ہزار576روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 40ہزار982روپے ہو گئی

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 137ڈالر اضافے سے 4ہزار 813ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں