لندن (نیوزڈیسک )برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ کے شریک بانی بِل گیٹس کی 60 سالہ خاتون پاؤلا ہرڈ کے ساتھ تصاویر توجہ کا مرکز بن رہی ہیں، کیا بِل گیٹس اپنی زندگی میں ایک بار پھر محبت تلاش کررہے ہیں؟ڈیلی میل کے مطابق 67 سالہ بل گیٹس ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے آنجہانی سی ای او کی 60 سالہ بیوہ پاؤلا ہرڈ کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور دونوں کی ایک ساتھ تصاویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔دونوں کے اس نئے تعلق کی رپورٹس اس وقت سامنے آئی ہیں جب بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ ملینڈا فرنچ گیٹس کی جانب سے علیحدگی کو 2 سال ہونے والے ہیں، دونوں کی علیحدگی شادی کے 27 سال سے بعد اگست 2021 میں ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور پاؤلا ہرڈ گزشتہ ایک سال کے زائد عرصے سے ایک دوسرے کے قریب ہیں، دونوں…
