لاہور( اے بی این نیوز) جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ ملر کو آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے طبی طور پر فٹ قرار دے دیا گیا ہے جس سے ٹیم کو بڑا حوصلہ ملا ہے۔
ملر کو ایس اے 20 لیگ میں کھیلتے ہوئے ان کے ایڈکٹر پٹھوں (گروئن) میں تناؤ کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ پارل رائلز کے پلے آف میچز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔
تاہم میڈیکل ٹیم نے انہیں ہفتہ بھر فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد میڈیکل کلیئرنس دے دی اور اب ملر بھارت روانگی سے قبل پروٹیز ٹیم کو جوائن کریں گے۔
مزید پڑھیں:بسنت کی تیاریاں عروج پر، کوئیک رسپانس ٹیمیں تشکیل















