اسلام آباد (اے بی این نیوز) صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ کا رواں پارلیمانی سال 11 مارچ کو ختم ہو رہا ہے، اجلاس آئینی تقاضے کے مطابق 110 روزہ عمل مکمل کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی سال کا 110 روزہ اجلاس مکمل ہونے میں ابھی 21 دن باقی ہیں۔ موجودہ سیشن جاری رکھنے یا اس میں مزید توسیع کا فیصلہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کرے گی جب کہ سینیٹ اجلاس کے دوران اہم قانون سازی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:دوسرا ٹی20، پاکستان نے آسٹریلیا کو مات دیدی















