اہم خبریں

ایرانی آرمی چیف کی امریکا کو سخت وارننگ جاری ، جانیے اہم تفصیلات

تہران (اے بی این نیوز) ایران کے آرمی چیف امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ پر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر حاتمی نے کہا کہ اگر دشمن نے کسی قسم کی غلطی کی تو اس کے نتائج نہ صرف پورے خطے بلکہ صہیونی ریاست کی سلامتی کے لیے بھی سنگین ثابت ہوں گے۔

ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چاہے قوم کے سائنسدان اور فرزند شہید ہی کیوں نہ ہو جائیں، ایران اپنی جوہری صلاحیت کو ہر صورت برقرار رکھے گا۔

امیر حاتمی نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:لائبہ خان نے صارفین کی کڑی تنقید کے بعد دولہے کا چہرہ دکھا دیا

متعلقہ خبریں