کوئٹہ (اے بی این نیوز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے ناکام بنا دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے تمام حملے ناکام ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 58 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں، دوران آپریشن سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد بھی شہید ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے تعاقب کا سلسلہ تا حال جاری ہے، کارروائیوں میں مزید دہشتگردوں کی ہلاکتوں اور نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 41 دہشتگرد پہلے ہی ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: رمضان نگہبان پیکیج ، کیش 10,000 روپے کیسے حاصل کیے جائیں؟















