اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئیکونک پرفارمنسز دکھانے والوں میں شاہد آفریدی بھی شامل

دبئی (اے بی این نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی آئیکونک پرفارمنسز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کے آئیکونک پرفارمرز میں سابق پاکستانی جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔

شاہد آفریدی کا نام 2009 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر نام شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں میں 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ 2 اہم وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

شاہد آفریدی نے فائنل میں سری لنکا کے خلاف بھی 54 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو عالمی چیمپئن بنوایا تھا۔

اس کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ایڈیشن میں یووراج سنگھ کے 6 گیندوں پر 6 چھکوں کو آئیکونک پرفارمنس قرار دیا گیا۔

2010 میں آسٹریلیا کے مائیک ہسی کی پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز آئیکونک پرفارمنس میں شامل ہے۔

2012 میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کی 9 رنز کے عوض 3 وکٹیں آئیکونک پرفارمنس قرار دی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2014 کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کی 5 وکٹیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 میں کارلوس براتھویٹ کے فائنل اوور میں بین اسٹوکس کو 4 مسلسل چھکوں کو آئیکونک پرفارمنس میں شامل کیا گیا ہے۔

2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں مچل مارش کی 77 رنز کی اننگز اور 2022 میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پاکستان کےخلاف 52 رنز کی اننگز بھی آئیکونک پرفارمنس قرار دی گئی ہے۔

2024 کے ورلڈکپ فائنل میں وارت کوہلی کی 76 رنز کی شانداراننگز کو آئیکونک پرفارمنس قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے نسٹ کیئر کنیکٹ 2026 میں شرکت کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں