اسلام آباد( اے بی این نیوز) سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، درخواست میں “بخدمت جناب ایس ایچ او” لکھنا ممنوع قرار دیدیا گیا۔ پولیس درخواستوں میں نوآبادیاتی زبان کے استعمال پر پابندی عائد۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھاس کہ ایس ایچ او عوام کا خادم ہے، عوام اس کے نوکر نہیں۔
درخواستوں میں ’’جناب ایس ایچ او‘‘ لکھنے پر پابندی۔ ایف آئی آر درج کروانے والا شہری ’’اطلاع دہندہ‘‘ ہوگا، شکایت کنندہ نہیں۔ ’’شکایت کنندہ‘‘ کی اصطلاح صرف نجی فوجداری شکایت تک محدود ہے۔
پولیس کارروائی میں ’’فریادی‘‘ کا لفظ بھی ممنوع قرار۔ ’’فریادی’’ رحم مانگنے کا تاثر دیتا ہے، حق مانگنے کا نہیں۔ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ناقابلِ قبول، پولیس افسران کو سخت وارننگ۔
ایف آئی آر میں تاخیر پر پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 201 کے تحت مقدمہ بن سکتا ہے۔ ایف آئی آر میں تاخیر سے شواہد ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ریاستی رویے میں بنیادی تبدیلی ناگزیر ہے۔















