اہم خبریں

عمران خان کے وکیل کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط منظر عام پر آگیا،جا نئے کیا لکھا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کو خط لکھ کر کیسز جلد مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ خط میں وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رمضان المبارک آنے والا ہے، اس لیے کیسز اس سے قبل مقرر کیے جائیں تاکہ قانونی کارروائی بروقت مکمل ہو سکے۔

خط کے متن کے مطابق، بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ سیاسی طور پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں عدالتی کارروائی میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بارہا کوشش کے باوجود کیسز مقرر کرنے والی برانچ کیسز کو مقرر نہیں کر رہی، جس کی وجہ سے قانونی پیچیدگی اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

خط اسلام آباد ہائیکورٹ کے پتے پر ارسال کیا گیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر فوری طور پر کارروائی کو یقینی بنائیں گے تاکہ کیسز جلد از جلد سنے جا سکیں۔

مزید پڑھیں :ہوائوں کا رخ بدل گیا،پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم،سپریم کورٹ سے دھرنا ختم،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں