مظفرآباد ( اے بی این نیوز ) وادی نیلم کے علاقے چانگن میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں اطراف ٹریفک رُک گئی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کا گزرنا ناممکن ہو گیا ہے اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہائی وے کے بند ہونے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اس علاقے میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ٹریفک کی روانی بحال کرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے اثرات دور کرنے کے لیے محکمہ پبلک ورکز اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار فیلڈ میں متحرک ہیں۔
مزید پڑھیں :ہوائوں کا رخ بدل گیا،پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم،سپریم کورٹ سے دھرنا ختم،جا نئے تفصیلات















