اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کے حوالے سے پارٹی کے مطالبے کو قبول کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے کے اندر بانی چیئرمین کی میڈیکل رپورٹس فراہم کر دی جائیں گی۔
چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجہ کو میڈیکل رپورٹس سے متعلق یقین دہانی کرائی، جس کے بعد پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ رپورٹس کو ذاتی ڈاکٹرز سے چیک کروائیں گے۔ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے سامنے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔
دھرنے کے بعد پارٹی نے اپنی سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس آج شام 7 بجے کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہوگا، جس میں بانی چیئرمین کی صحت کی صورتحال اور آئندہ احتجاجی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سےپی ٹی آئی کے راہنما کی ملاقات















