اہم خبریں

بریکنگ نیوز،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سےپی ٹی آئی کے راہنما کی ملاقات

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور 30 منٹ سے زائد وقت تک جاری رہی، جس میں اہم قانونی اور سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس پاکستان کو پی ٹی آئی کے مختلف تحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور پارٹی کے مؤقف سے متعلق قانونی نکات پیش کیے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گفتگو میں آئینی معاملات، عدالتی عمل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کو حالیہ سیاسی پیش رفت کے تناظر میں خاصی اہمیت حاصل ہے اور اس پر سیاسی و قانونی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم ملاقات کے بعد کسی باضابطہ اعلامیے کا اجرا نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات ؟سہیل آفریدی نےسپریم کورٹ کے لان میں دھرنا دیدیا

متعلقہ خبریں