پشاور ( اے بی این نیوز )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے ایبٹ آباد میں گیس لیکج کے باعث طالبات کے بے ہوش ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شفیع جان کے مطابق ایبٹ آباد میں پبلک ہیلتھ اسکول کے قریب گیس لیکج کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 17 طالبات بے ہوش ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ طالبات کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
شفیع جان کے مطابق گیس لیکج کے واقعے کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعلیٰ نے مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ پشاور سے جاری بیان میں شفیع جان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ طالبات کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات ؟سہیل آفریدی نےسپریم کورٹ کے لان میں دھرنا دیدیا















