اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات ؟سہیل آفریدی نےسپریم کورٹ کے لان میں دھرنا دیدیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شاہراہِ دستور پر سپریم کورٹ کے لان میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔ دھرنے میں پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین بھی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے جواب کے منتظر ہیں، تاہم تاحال سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔ شاہراہِ دستور پر صورتحال پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ دھرنے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑٖھیں :بارشوں اور برفباری کے پیش نظراہم ویدر ایڈوائزری جاری کر دی گئی

متعلقہ خبریں