اہم خبریں

صنعتی شعبے کے بجلی کے بلوں میں 4.4 روپے فی یونٹ کمی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، اویس لغاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے صنعتکاروں کیلئے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صنعتی شعبے کے بجلی کے بلوں میں 4.4 روپے فی یونٹ کمی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حکومت کی صنعتی بحالی اور معاشی استحکام کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔اویس لغاری کے مطابق جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو صنعتوں پر بجلی کا اضافی بوجھ 8.90 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکا تھا، جس نے پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافہ کر دیا تھا۔ حکومت نے مرحلہ وار اصلاحات کے ذریعے اس بوجھ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ فیکٹریاں دوبارہ پوری استعداد سے چل سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ویلنگ چارجز میں بھی کراس سبسڈی کے تحت اوسطاً 4.4 روپے فی یونٹ کمی کی جا رہی ہے، جس سے صنعتی صارفین کو مزید ریلیف ملے گا۔ اس اقدام سے خاص طور پر وہ صنعتیں فائدہ اٹھائیں گی جو اپنی بجلی خود پیدا کرتی ہیں یا متبادل توانائی کے ذرائع استعمال کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ان فیصلوں کے بعد صنعتوں کیلئے بجلی اب تقریباً ساڑھے گیارہ سینٹ فی یونٹ دستیاب ہوگی، جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ مسابقتی ریٹ سمجھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق سستی بجلی سے نہ صرف صنعتی پیداوار بڑھے گی بلکہ برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم پاکستان، آپ کی قیادت اور رہنمائی میں پاکستان کی صنعت کیلئے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کے بلوں میں 4.04 روپے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔ یہ وہ اضافی بوجھ تھا جو ہماری حکومت کے ابتدائی دنوں میں 8.90 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکا تھا، جو اب الحمدللہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

صنعتوں پر اس بوجھ کے خاتمے کے بعد ویلنگ چارجز میں بھی کراس سبسڈی کی مد میں اوسطاً 4.04 روپے فی یونٹ کمی واقع ہوگی، جس سے صنعتی شعبے کو مزید ریلیف ملے گا اور پیداواری لاگت میں واضح کمی آئے گی۔ان اقدامات کے نتیجے میں مجموعی طور پر صنعتوں کیلئے بجلی اب تقریباً ساڑھے گیارہ سینٹ فی یونٹ دستیاب ہوگی، جو نہ صرف خطے میں ایک مسابقتی نرخ ہے بلکہ پاکستانی صنعت، برآمدات اور روزگار کے فروغ کیلئے بھی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ یہ فیصلہ معاشی استحکام، صنعتی بحالی اور کاروباری اعتماد کی بحالی کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :وزیر اعظم نے اہم اعلان کر دیا ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں