اہم خبریں

ونڈر بوائے سے ملک نہیں چلتا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تمام معلومات شفاف انداز میں عوام کے سامنے لائی جانی چاہئیں ان کا کہنا تھا کہ غلط بیانی اور فیک نیوز پھیلانا کسی بھی شہری کے اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس حوالے سے لاپرواہی کا کوئی جواز نہیں ہر سطح پر مکمل جوابدہی ہونی چاہیے.

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کو درست اور بروقت معلومات فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے رات کے وقت قیدیوں کی منتقلی اور اس بارے میں معلومات عام نہ کرنا عوامی اعتماد کو متاثر کرتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ موقف کے تحت پریس کانفرنس کرنی چاہیے تاکہ قوم کے سامنے حقائق واضح ہوں.

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی قسم کی اطلاعات یا رپورٹس کو چھپانا یا عوام میں گمراہی پیدا کرنا ناقابل قبول ہے سیاست اور نفرت کے درمیان واضح فرق ہونا چاہیے علاج کا عمل بھی عوام کے سامنے شفاف ہونا چاہیے تاکہ شکوک و شبہات جنم نہ لیں.

آئین کے اصل اصولوں کی بحالی ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لیے ضروری ہے پارلیمانی عمل کو نقصان پہنچانے والے اقدامات ملک کے مفاد میں نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ونڈر بوائے سے ملک نہیں چلتا ملک نے آئین اور قانون کے مطابق ہی چلنا ہے.
مزیدپڑھیں :بنگلادیش کی پہلی پرواز14سال بعد پاکستان لینڈ کرگئی

متعلقہ خبریں