راولپنڈی ( اے بی این نیوز)عمران خان کے ذاتی معالجین اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین میں ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر خرم مرزا شامل ہیں جو آج اڈیالہ جیل آئے۔جیل آمد سے قبل دونوں ڈاکٹروں نے فیکٹری ناکے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بانی کی صحت اور طبی معائنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔ رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ان کے ذاتی معالجین کو مکمل رسائی دی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں :مین ہول میں ماں بیٹی کے ڈوبنے کا واقعہ،انتظامیہ نے پنجاب حکومت کو ماموں بنا دیا،جا نئے حیران کن انکشافات















