لاہور ( اے بی این نیوز) لاہور میں مین ہول میں گرنے سے جاں بحق ہونے والی ماں اور بچی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ 24 سالہ سعدیہ اور 10 ماہ کی بچی ردا کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم میو اسپتال لاہور میں کیا گیا۔
پوسٹ مارٹم کے بعد سعدیہ اور ردا کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ لواحقین لاشیں وصول کرنے کے بعد آبائی گاؤں روانگی کی تیاری کر رہے ہیں، جہاں مرحومہ ماں اور بچی کی تدفین کی جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ لاہور میں کھلے مین ہول کے باعث پیش آیا تھا، جس نے شہری سیکیورٹی اور انتظامی غفلت پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا عمل بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل کے باہر سہیل آفریدی نے دھرنا دے دیا،100کے قریب کارکنان اور اراکین صوبائی اسمبلی شریک















