اہم خبریں

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ، مشعال یوسفزئی نے ایک دفعہ پھر قیادت پر تحفظات کا اظہار کر دیا

کراچی (اے بی این نیوز)پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ، مشعال یوسفزئی نے ایک دفعہ پھر قیادت پر تحفظات کا اظہار کر دیا

سینیٹر مشعال یوسفزئی نے پارٹی کے ترجمان کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔شیخ وقاص اکرم کی جانب سے بانی کی صحت کے حوالے سے جاری کی گئی پریس ریلیز کو “ہومیوپیتھک “ریلیز قرار دے دیا

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ شیخ وقاص نے پریس ریلیز میں حقائق کو چھپایا اور کسی بھی سخت ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ہومیو پیتھک ریلیز میں دو گھنٹوں کی نشست کے فیصلوں کو شامل نہیں کیا گیا ۔

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ کور کمیٹی کے منٹس میں ایسا کچھ شامل نہیں جو ترجمان نے پریس ریلیز میں شامل کیا ہے ۔بانی سے ملاقات نا ہوئی اور چیک اپ ذاتی معالجین نے نا کیا تو خیبر پختونخواہ کو بند کریں گے ۔بانی کے حوالے سے مطالبات پورے نا ہوئے تو 8 فروری کو صرف ہڑتال نہیں کریں نئی چیزیں شامل کریں گے ۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان

متعلقہ خبریں