اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے، جبکہ نئی قیمتوں کی سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، تاہم پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی متوقع ہے، جو 36 پیسے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا حتمی نوٹیفکیشن 31 جنوری کو جاری کرے گا۔
مزید پڑھیں۔کپتان کا ابھی نہیں سوچا، بابراعظم کو شامل کرنا چاہتے ہیں، اونر حیدرآباد فرنچائز















