اسلام آباد(اے بی این نیوز) افشاں سعید چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔
خیال رہے کہ افشاں سعید مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی صدر رہیں ہیں ۔
افشاں سعید ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ آج مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہی ہوں ، آزاد کشمیر کے مختلف حلقوں باغ اور حویلی میں میرا گہرا تعلق رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت سردار محمد یوسف نے دی۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ اب نیا سفر شروع ہو رہا ہے،کوشش ہے کہ پارٹی کی بہتری کے لیے کارکردگی دکھا سکوں۔
مزید پڑھیں۔کیچ سے شادی شدہ خاتون اسلحہ کے زور پر اغوا،دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کا خدشہ















