ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جس بھی مالی پریشانی کا سامنا ہے۔ اس مسئلے کو حل ہونے میں ابھی مزید دن لگ جائیں گے۔ صبر کریں، آج بہرحال ضرورت ضروری ہو جائے گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو ان دنوں جو بھی پریشانیاں مل رہی تھیں ۔اب ان کا سلسلہ رک جائے گا جو لوگ بیماری بندش یا کسی اور قسم کے اثرات میں ہیں وہ نجات پا لیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کافی پریشان دن گزار کر آئے ہیں۔ اب انشاءاللہ اس کے ازالے کا وقت آ گیا ہے۔ آپ کو دن بدن خوشی ملتی چلی جائے گی۔ خاص طور پر مستقبل کے حوالے سے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
گھریلو ماحول میں کشیدگی کا عمل ابھی جاری ہے۔ صبر تحمل سے چلنا ہوگا اور کسی بھی معاملے کو جلد بازی سے حل کرنے کے بجائے حکمت عملی سے کام لینا ضروری ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج ایک اچھا دن ہے۔ آپ کو اپنا معاملا اب انشاءاللہ حل ہوتا دکھائی دے گا اور جس بھی طرف سے پریشانیاں آنے کا سلسلہ جاری تھا وہ فوری رک جائے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
نوکری پیشہ افراد ہوں یا دوسری کوئی جگہ ہوں۔ سب میں تبادلے کا امکان دکھائی دیتا ہے۔ ایک قسم کی تبدیلی ہے جس کی زد میں آپ آئے ہوئے ہیں اور یہ بہتر ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا مسئلہ بار بار ہو رہا ہے اپنا صدقہ دیں اور اپنے رزق کے حصول کے معاملے کو بھی ایک بار چیک کرلیں ،کسی جگہ کوئی گڑبڑ تو نہیں ہے تاکہ اس سے بچا جا سکے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دنوں سے کسی بندش میں تھے۔ وہ اب آہستہ آہستہ ریلیف لے رہے ہیں۔ اس وقت حالات آہستہ آہستہ اب بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ آپ بھی توجہ دیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب غیبی انداز سے مدد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ جس بھی مسئلے میں تھے اب وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور یہ سلسلہ تیزی سے بہتری دے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی معاملے میں الجھن کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ اگلے دو تین یوم تک اس سے نکل جائیں گے۔ فکر مند نہ ہوں۔ بس آپ یا حی یا قیوم کا وردکریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کسی بھی دوسرے کے معاملے میں جس قدر دور رہیں گے آپ کے لئے اتنا ہی بہتر رہے گا اور اس وقت اندرون خانہ مخالفت کا سلسلہ بھی جاری ہے صدقہ دیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بار بار مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں اس وقت آپ کو جس بھی طرف سے کوئی خطرہ محسوس ہو رہا ہے آپ اس طرف نہ جائیں اور اپنا صدقہ لازمی دیں۔















