اہم خبریں

لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، 38 افراد جان سے گئے،درجنوں تاحال لاپتہ

جکارتہ (اے بی این نیوز    )انڈونیشیا میں شدید لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی ہے جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
حکام کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے باعث پاسرلانگو گاؤں میں اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس سے درجنوں مکانات ملبے تلے دب گئے اور سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بندونگ سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ آدے دیان پرمانا کا کہنا ہے کہ اب تک 38 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ 27 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

انڈونیشین نیوی کے مطابق حادثے کے وقت 23 فوجی بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے، جو پاپوا نیو گنی کی سرحد پر تعیناتی سے قبل علاقے میں ٹریننگ کر رہے تھے۔شدید بارشوں کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر مقامی آبادی کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی صحت اور حالات بارے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، علامہ ناصر عباس

متعلقہ خبریں