اہم خبریں

لاہور،بھاٹی گیٹ ،ماں بیٹی کھلے گٹر میں گر گئیں،تلاش جاری

لاہور( اے بی این نیوز     )لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون اپنی کمسن بچی کے ہمراہ کھلے گٹر میں گر گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے فوراً بعد اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ماں بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

علاقے میں سیکیورٹی حصار قائم کر کے گٹر کے اندر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہو گئی ہے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تلاش کا عمل جاری ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ماں اور بچی کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔
ادھر دوسری جانب ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گرنے سے متعلق دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئیں اور ضلعی انتظامیہ موقع پر موجود ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی اسپیشلائزڈ ٹیمیں اور غوطہ خور چند ہی منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے اور تمام صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ریسکیو 1122 پنجاب کے مطابق داتا دربار کے قریب بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جس مین ہول کی نشاندہی کی گئی ہے، اس میں کسی انسان کے ڈوبنے کا امکان موجود نہیں۔

ایم ڈی واسا نے بھی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات ایسے نہیں کہ کوئی شخص مین ہول میں ڈوب جائے۔ ان کے مطابق اس وقت مین ہول میں صرف ایک فٹ پانی موجود ہے، اور اتنے کم پانی میں نہ کوئی ڈوب سکتا ہے اور نہ ہی بہہ سکتا ہے۔ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ امدادی کارکن اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور تمام حقائق کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی پولیس بھی اطلاع دینے والے شخص سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ معاملے کی اصل حقیقت سامنے آ سکے۔

مزید پڑھیں :ایران کے گرد گھیرا تنگ،جنگ کے بادل گہرے،امریکی بحری بیڑے کی تیزی سے ایران کی جانب پیش قدمی

متعلقہ خبریں