اہم خبریں

دنیا میں بڑی تبدیلی، یورپ کا چین کی طرف جھکائو،برطانوی وزیراعظم تاریخی دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ (اے بی این نیوز )برطانوی وزیراعظم کیئرسٹارمر ایک اہم اور تاریخی دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ 2018 کے بعد کسی بھی برطانوی وزیراعظم کا چین کا پہلا سرکاری دورہ قرار دیا جا رہا ہے، جسے عالمی سفارتی حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیئرسٹارمر اپنے دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات، عالمی امور، تجارت اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ برطانیہ اور چین کے تعلقات میں نئی پیش رفت کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری دیکھی گئی تھی۔ اس ملاقات کو عالمی سیاست اور معیشت کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،انتہائی اہم راہنما کو گرفتار کر کے پیش کر نے کا حکم

متعلقہ خبریں