بھارت(اے بی این نیوز)بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا، وجہ سامنے آ گئی۔بھارت میں نیپا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 سے چند ہفتے قبل نیپا وائرس پھیلنا شروع ہو گیا ہے، اس سے بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔
بھارت کے مغربی بنگال میں دو نرسز اور ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد میں نیپا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلا دیش معاملے پر پی سی بی کی جانب سے مختلف آپشنز سامنے آ گئے
کم از کم 100 افراد کو حکام نے قرنطینہ میں بھیج دیا ہے اور حفاظتی تدابیر مزید سخت کردی گئی ہیں۔ اگر وائرس کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو اس سے ورلڈ کپ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سیکیورٹی انتظامات پر سنگین اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں۔آن لائن کپڑوں کی جگہ آٹے کی بوری، حیران و پریشان شہری عدالت پہنچ گیا















